لاہور(نامہ نگار )پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ 5 جولائی قومی زوال اور آمرانہ رجحانات کی علامت بن کے رہ گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہر سال اس دن یوم سیاہ منایا جاتا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی تاریخ کی تصحیح کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔عدلیہ کو چاہیے کہ وہ زیر التوا بھٹو ریفرینس کا فوری طور پر فیصلہ کرے تاکہ ملک کی سمت درست ہو سکے۔بد قسمتی سے آج بھی قومی افق پر اس سیاہ دن کے سائے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا کہی وجہ سے آج یوم سیاہ کے سلسلے میں ملک بھر میں احتجاجی اجتماعات تو منعقد نہیں ہوسکے البتہ نے سوشل میڈیا پر اور دیگر متبادل ذرائع سے اپنا احتجاج بھرپور طریقے سے رجسٹر کروایا ہے۔
5جولائی کادن قومی زوال کی علامت بن چکا:قمرزمان کائرہ
Jul 06, 2020