ملتان (سپیشل رپورٹر) سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی چیئرمین رانا محمد فراز نون سرائیکستان قومی کونسل کے صدرظہور احمد دھریجہ سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر عبدالستار تھہیم مرکزی صدر عنایت اللہ مشرفی‘ رافعہ ملک‘ شریف خان لاشاری‘ نیاز بھٹہ‘ خوجہ شعیب الحق سعیدی اور نیئر بخاری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نام نہاد صوبائی سول سیکرٹری کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں یہ سرائیکی وسیب کے ساتھ ایک گھناؤنی سازش ہے اور اسے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے مترادف ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان وزیراعظم پاکستان اپنے تحریری معاہدے کے مطابق فی الفور صوبہ سرائیکستان کا قیام عمل میں لائیں۔
عمران خان صوبہ سرائیکستان کا قیام عمل میں لائیں: فرازنون
Jul 06, 2020