کلر سیداں،18خاکروبوں کو بیک جنبش قلم ملازمتوں سے نکال دیا گیا

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)نئے پاکستان میں کلرسیداں میں کم تنخواہ پانے والے 18خاکروبوں کو راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے بیک جنبش قلم ملازمتوں سے نکال دیا اس سے قبل پی ٹی آئی کی ہی حکومت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں برسوں سے تعنیات 10ملازمین کو نوکریوں سے برخواست کردیا گیا تھا گزشتہ روز آر ڈبلیو ایم سی نے کلرسیداں میں ڈاؤن سائزنگ کرتے ہوئے اٹھارہ ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا پروانہ جاری کردیا ۔ملازمین نے الزام عائد کیا ہے کہ کچھ لوگوں سے دوبارہ بھرتیوں کے لیئے فی کس دس ہزار روپے اور پانچ سو روپے ہر جمعرات کو ادا کرنے کا کہا جا رہا ہے ادہر کلرسیداں میں تعنیات آر ڈبلیو ایم سی کے ایریا انچارج ماجد اسحاق نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کم بجٹ کے باعث کلرسیداں سے اٹھارہ ملازمین کو نکال کر رپورٹ اعلی افسران کو بھجوا دی گئی ہے انہوں دوبارہ بھرتی کے لیئے رشوت طلب کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو دوبارہ بھرتی کرنا ہوتا تو اسے نکالا ہی کیوں جاتا اس طرح نئے پاکستان اور ایک کروڑ نوکریوں کا دعویٰ کرنے والی حکمران جماعت ابھی تک کلرسیداں میں آر ڈبلیو ایم سی کے اٹھارہ اور محکمہ صحت سے دس ملازموں سمیت اب تک 28افراد کو نوکریوں سے نکالنے میں کامیاب ہوچکی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن