جہلم( نامہ نگار)گڑدسٹیشن کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے جہلم میں لوڈشیڈنگ ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شدید بارش اور طوفان کی وجہ سے گرڈ سٹیشن جہلم کا ٹرانسفارمر خراب ہو گیا جسکی مرمت کا کام ہنگامی بنیاودںپر شروع ہے واپڈ ترجمان کے مطابق کل رات سے گرڈ سے منسلکہ فیڈرز پر آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرنا پڑی ۔ابھی کافی لوڈ شفٹ کر دیا گیا ہے فی الحال چار گھنٹے اربن ایریا اور پانچ گھنٹے رورل ایریا کے لیے لوڈشیڈنگ ہماری مجبوری ہے اور یا سلسلہ سات دن تک جاری رہے گا جس کے لیے ہم اپنے معزز صارفین سے معذرت خواہ ہیں ٹرانسفارمر ٹھیک ہوتے ہی بجلی کا نظام ٹھیک ہو جائے گا معلومات کے لیے کسٹمر کیر سنٹر جہلم جو کہ چوبیس گھنٹے کھلا ہے رابطہ کیا جا سکتا ہے