فتح جنگ(نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے ضلع بھرمیں کنوؤں کی صفائی اور کھدائی پرپابندی عائد کر دی انہوں نے کہا کہ کنوؤں کی صفائی کے حوالہ سے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے کنوؤں کی صفائی کرنے کیلئے پہلے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینا لازمی ہوگی گزشتہ دنوں تحصیل فتح جنگ کے علاقہ میں کنویں کی صفائی کے دوران 6 قیمتی جانیں چلی گئیں مساجد میں اعلانات ، نمبردار اس کام میں اپنا کردار ادا کریں گے اور میڈیا بھی اس سلسلہ میں ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔