معاشی سرگرمیاں بحال کرنیوالے ممالک کی پیروی کی جائے:اسلم طاہر

Jul 06, 2020

لاہور( کامرس رپورٹر) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کی وباء سے چھٹکارا پاکر معمولات زندگی کی جانب لوٹنے والے اور خصوصاًمعاشی سرگرمیاں بحال کرنے والے ممالک کی پیروی کرے ، مشیر تجارت کا برآمدات میں6.83فیصد کمی کی بحالی کیلئے برآمد کنندگان سے رابطے اچھا فیصلہ ہے تاہم اس پر عملی پیشرفت اور برآمد کنندگان کی تجاویز کو اہمیت بھی دی جانی چاہیے۔ ان خیالات کااظہار ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر نے ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کی۔اس موقع پر چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پرویز حنیف ، وائس چیئرمین شیخ عامر خالد، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان، اعجاز الرحمان، محمد اکبر ملک، میجر (ر)اخترنذیر اور دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس میں ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو مقامی سطح پر درپیش مسائل ، کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف ممالک سے رابطوں میں مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں