اسلام آباد (یواین پی) ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 37 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019 ء سے لیکر مارچ 2020ء تک کی مدت میں ملک میں 23506 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت دیکھنے میں آئی ہے، فروخت کی یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 37 فیصد کم ہے۔
، گزشتہ مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں ملک میں 37742 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔