رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)ضلع بھر میں چھ آئل ملزنے نئے کرشنگ سیزن کا آغاز کر دیا اور ابتدائی طور پر نئی کھل بنولہ دو ہزار 150روپے سے دو ہزار200روپے فی من تک فروخت ہو رہی ہے تاہم اطلاعات کے مطابق پرانی کھل بنولہ کی قیمتوں میں زبردست مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور خریدار فی الحال پرانی کھل بنولہ کی خرید میں دلچسپی نہیں دکھارہے جس سے آئل ملز مالکان میں زبردست تشویش دیکھی جا رہی ہے ۔ماہرین کے مطابق اگر آج سے سندھ کے کاٹن زونز میں شروع ہونے والی بارشیں شدید ہوئیں تو اس سے نئی کھل بنولہ کی تیاری کا عمل معطل ہونے سے پرانی کھل بنولہ کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے آ سکتا ہے ۔
بارشوں میں اضافے سے نئی کھل بنولہ کی تیاری کا عمل رک سکتا ہے
Jul 06, 2020