قصور(نمائندہ نوائے وقت)ضلعی انتظامیہ کی نااہلی اورعدم توجہگی کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کا بننے والا واحدجمنیزیم ویران اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔ان ڈور کھیلوں کے لئے بنایا گیا جمنیزیم تعمیر مکمل ہونے پہلے ہی تباہ ہونا شروع ہو گیا۔موسلادھار بارش کا پانی عمارت کے اندر داخل، چھت بھی ٹپکنے لگ گئی جمنیزیم آوارہ کتوں اور نشئیوںکی آماجگاہ جبکہ ٹھکیدار کام ادھورا چھوڑ کر بھاگ گیا ۔زیرتعمیر جمنیزیم کی بیرونی دیوار بھی گر گئی، عمارت بھی خستہ حال ہو چکی اس سلسلہ جب سپورٹس آفیسر قصور سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا لاہور ھائیکورٹ میں چل رہاہے جسکی وجہ سے جمنیزیم کا کام مکمل نہیں ہو رہا ہے۔