سڈنی(سپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلوی سپنر بریڈ ہوگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان ٹیم کے پاس ٹیسٹ میں بہترین فاسٹ بولنگ اٹیک موجود ہے اور کچھ اچھے سپنر بھی موجود ہیں، پاکستان کی بیٹنگ لائن بھی مضبوط ہے اور وہ بھارت کے میدانوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے سیاسی تعلقات کی وجہ سے پاکستانی کرکٹر بھارت کا سفر نہیں کرسکتے لہٰذا آسٹریلیا وہ دوسری ٹیم ہے جو بھارت کو ہوم گراؤنڈ میں ڈھیر کرسکتی ہے۔