چمن (نوائے وقت رپورٹ) باب دوستی کی بندش کے خلاف جے یو آئی ف‘ پشتونخوا میپ اور تاجر تنظیموں نے دھرنا دیدیا۔ مظاہرین نے باب دوستی کو کرونا ایس او پیز کے تحت کھولنے کا مطالبہ کیا۔ جائزہ کمیٹی نے جے یو آئی ف‘ پشتونخوا میپ اور تاجر تنظیموں سے ملاقات کی۔ جائزہ کمیٹی میں وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو‘ اراکین اسمبلی اصغر خان اچکزئی‘ سردار در محمد اور مبین خان شامل ہے۔ ضیا لانگو نے بتایا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پاک افغان بارڈر بند کرنا پڑا۔ باب دوستی کی بندش سے محنت کش طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ تجاویز کو سفارشات کی شکل دیکر وزیراعلیٰ کو پیش کریں گے۔
باب دوستی کی بندش کیخلاف جے یو آئی‘ پشتونخوا میپ اور تاجروں کا دھرنا
Jul 06, 2020