جاپانی اولڈ ہوم ریلے میں بہہ گیا، ہلاکتیں 20 ہوگئیں،25زخمی

Jul 06, 2020

ٹوکیو (نیٹ نیوز) جاپان میں سیلابی ریلے میں اولڈ ہوم کے بہہ جانے سے 14 بزرگوں کی ہلاکت سے مجموعی تعداد 20 ہوگئی ہے جبکہ 25 افراد زخمی اور 9 لاپتہ ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے جنوبی علاقے کے جزیرے کے یو شو میں اچانک اور مسلسل ہونے والی موسلا دھار بارش کے نتیجے میں دریا میں طغیانی آگئی اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والے پل، سڑکوں اور مکانوں کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔سیلابی ریلا ایک اولڈ ہوم کو بھی بہا کر لے گیا جس کے نتیجے میں 14 بزرگ ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 20 سے زائد ہوگئی ہیں۔فوج، کوسٹ گارڈ اور ریسکیو ادارے کے 10 ہزار سے زائد رضاکار امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں، 2 لاکھ افراد کو متاثرہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں