تہران (این این آئی )ایران نے کرونا وبا کے باوجود امریکی پابندیاں جاری رکھے جانے کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کر دی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایران پر 2000 میں عائد زیادہ ترپابندیاں 2006میں نیوکلیئر ڈیل جے سی پی او اے کے بعد اٹھالی گئی تھیں تاہم امریکہ نے ڈیل سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے توانائی اوربینکنگ سمیت مختلف شعبوں میں نئی اور زیادہ سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں قرارداد کا مسودہ تیار کرنے پر ایران نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے خلاف خط لکھ دیا ہے۔جس کے بعد ایران نے امریکہ کے خلاف عالمی عدالت انصاف کا دروازہ کھٹکھٹادیا ہے تاکہ اقتصادی پابندیاں ختم کرائی جائیں۔ امریکہ ایران کی جانب سے تیل کی برآمد ختم کراناچاہتا ہے اس لیے ان ممالک پر بھی پابندیاں عائدکی گئی ہیں جو ایران سے تجارت کرتے ہیں۔ ایرانی حکومت کا کہنا تھاکہ کرونا وائرس پھیلنے کے د وران ان پابندیوں کے سبب اسے وبا سے نمٹنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کوبھی خط لکھا جس میں کہا گیا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی جے سی پی او اے کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔