امریکی گلوکار اور پروڈیوسر کانیے ویسٹ کا بھی صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان

واشنگٹن (نیٹ نیوز) معروف امریکی ریپر، گلوکار، انٹرپرینیور، پروڈیوسر اور دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 شخصیات میں شامل 43 سالہ کانیے ویسٹ نے رواں سال ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا۔ ماضی میں بھی امریکا کی معروف شوبز و فیشن کی شخصیات صدارتی انتخابات کے لیے میدان میں اترتی رہی ہیں۔ جب کہ کانیے ویسٹ خود بھی متعدد بار یہ عندیہ دے چکے تھے کہ وہ 2024ء کے امریکی صدارتی انتخابات میں ممکنہ طور پر میدان میں اتریں گے۔ تاہم انہوں نے رواں سال نومبر میں ہونے والے انتخابات سے محض 4 ماہ قبل انتخابی دنگل میں اترنے کا اعلان کرکے کئی لوگوں کو حیران کردیا۔

ای پیپر دی نیشن