واشنگٹن (نیٹ نیوز) صدر ٹرمپ نے قوم سے اپنے خطاب میں سیاسی مخالفین پر بھرپور تنقید کی۔ وائٹ ہاؤس کے گارڈن میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’امریکی ہیروز‘ نے نازی‘ فاشسٹ‘ کمیونسٹ اور دہشت گردوں کو شکست دی۔ امریکی اقدار کا تحفظ کیا اور اصولوں کو برقرار رکھا تھا۔ امریکہ میں وائرس کی وباء سے نمٹنے کی اپنی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے کووڈ انیس کے خلاف بہت زیادہ کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق کے ننانوے فیصد کیسز نقصان دہ نہیں ہوتے۔