رحیم یار خان (کرائم رپورٹر) دھوکہ دہی کا پہلا واقعہ سنجرپور کے رہائشی خاور مجید کے ساتھ پیش آیا جس سے طارق ملزم نے ضرورت کے تحت 6لاکھ 50ہزار روپے کی رقم ادھار لی اور ادائیگی کے لیے مقامی بنک کا چیک دے دیا دوسرا واقع حیات لاڑ کے رہائشی محمد اصغر کے ساتھ پیش آیا جس سے ملزم ضیا ء شاہد نے 10لاکھ 50ہزار مالیت کا کاروباری لین دین کیا اور ادائیگی کے لیے مقامی بنک کا چیک دے دیا تیسرا واقعہ ہسپتال روڈ کے رہائشی فیاز حنیف کے ساتھ پیش آیا جس سے ملزم شاہد شفیع نے ضرورت کے تحت 40ہزار روپے کی رقم ادھار لی اور ادئیگی کے لیے مقامی بنک کا چیک دے دیا جبکہ چھوتھا واقع غلہ منڈی کے عارتی عبدالصمد کے ساتھ پیش آیا جس سے ملزم عبدالحق نے ضرورت کے تحت 20ہزارروپے کی رقم اھار لی اور ادائیگی کے لیے مقامی بنک کا چیک دے دیا ملزمان کی جانب سے ادائیگی کے لیے دیئے جانے والے چیک بنکوں سے بوگس ثابت ہونے پر پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
رحیم یار خان میں فراڈ کے 4 واقعات‘ جعلسازوں نے ساڑھے 17 لاکھ اینٹھ لئے
Jul 06, 2020