کوئٹہ: مسلح افراد نے کوئلے کی کان سے 3مزدور اغواء کر لئے

Jul 06, 2020

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) ہرنائی کے علاقے میں کوئلہ کان سے تین افراد اغواء کر لئے گئے، لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ہرنائی کے علاقے زرد آلو میں سردار نسیم مائنز پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے ایک گاڑی اور انجن کو آگ لگا دی جبکہ مسلح افراد چار افراد خان محمد، امیر، نقیب اللہ، ظہور احمد کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے تاہم بعد میں انہوں نے ظہور احمد نامی معمر شخص کو چھوڑ دیا۔ لیویز نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے مغویوں اور اغواء کاروں کی تلاش شروع کردی۔ مزید کاروائی جاری ہے۔

مزیدخبریں