لاہور+فاروق آباد+فیروزوالہ(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار ) لاہور میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں لوٹ لی گئی ہیں،مسافروںکے روپ میں ڈاکوئوں نے ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا ، گاڑی لیکرفرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسافروں نے بھگوان پورہ لاہور کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور ثاقب علی ولد منظور عمر تقریباً25سال کو لیکر نواحی گائوں دولت پورہ کے دربار پر حاضری کیلئے آئے جہاں پرڈاکوئوں کے روپ میں مسافروں نے مذکورہ ٹیکسی ڈرائیور کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اوراپلائیڈ فار ٹیکسی (APL2020نمبرپلیٹ لگی گاڑی ) لیکر فرار ہو گئے مقامی تھانہ صدر فاروق آباد نے مقتول ثاقب علی کی نعش کو قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی شروع کر دیا ۔ادھر گھروں میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ڈاکوؤں نے جوہر ٹاؤن سے ساڑھے 5 لاکھ ،مزنگ سے4لاکھ58ہزار، باغبانپورہ سے 3لاکھ60 ہزار ،مسلم ٹاؤن سے3لاکھ 10ہزار،گجرپورہ سے2لاکھ 20ہز ار ، ہنجروال سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیاہے۔لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں گارڈن ٹاؤن سے65ہزاراور موبائل فون،شاہدرہ کے علاقہ سے 39ہزارروپے،کوٹ لکھپت کے علاقہ سے18ہزار روپے اور موبائل فون شہریوں سے لوٹ لیااور فرار ہو گئے ہیں۔چوروں نواب ٹاؤن اور کاہنہ کے علاقوں سے 2گاڑیاں جبکہ لاری اڈہ،پرانی انارکلی،شاہدرہ ٹاون اور سبزہ زار کے علاقوں سے 4موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔