حکومت نے ہر شعبے کو تباہی سے دوچارکر دیا‘ معیشت ہچکولے کھا رہی ہے‘ احسن اقبال

Jul 06, 2020

نارووال (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے ہر شعبے کو تباہی سے دوچار کیا ہے۔ حکومت جس طرح ایوی ایشن پر حملہ آور ہوئی ہے اور بتا رہی ہے کہ بعض پائلٹس کے لائسنس جعلی تھے اور ان سے جہازوں کو خطرہ تھا۔ احسن اقبال نے کہا کہ سب سے پہلے 2018 میں جس شخص کو جعلی فلائنگ لائسنس کے ذریعے پاکستان کی معیشت پر کپتان بنا کر بٹھایا گیا ہے اس کا لائسنس کینسل ہونا چاہیے اور اس جہاز کی اس معیشت سے اتارنا ضروری ہو گیا ہے۔ جس تیزی سے معیشت ہچکولے کھا رہی ہے اگر سمت تبدیل نہ ہوئی تو معیشت کراچی جہاز سے زیادہ خطرناک کریش لینڈ کرے گی۔ کراچی کے جہاز میں 1 سو زائد لوگ سوار تھے لیکن قومی معیشت طیارے میں 22 کروڑ عوام جانیں خطرے میں پڑ چکی ہیں۔ جعلی کپتان ہاتھوں جہاز ہچکولے کھا رہا ہے۔ ہمارا مستقبل اور دفاع دائو پر لگ رہا ہے۔ اس دفعہ پاکستان کے دفاع کے لئے بجٹ حقیقی معنوں میں کم ہو چکا ہے۔ ہمارے دور میں دفاع کا بجٹ زیادہ تھا۔

مزیدخبریں