کراچی: پی ٹی آئی رہنماؤں نے لوڈ شیڈنگ کیخلاف 2 گھنٹے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا

Jul 06, 2020

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) فردوس شمیم نقوی سمیت پی ٹی آئی رہنمائوں نے کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کراچی میں روز دو گھنٹے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما کراچی میں مسلسل لوڈ شیڈنگ کے خلاف میدان میں آ گئے، پریس کانفرنس کے دوران فردوس شمیم نقوی اور آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی میں دبا کر اووربلنگ کی جا رہی ہے، عوام لوڈشیڈنگ سے تنگ آچکے، کمپنی کا معاہدہ پبلک کیا جائے۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کے الیکٹرک 600 میگا واٹ سے زیادہ نیشنل گرڈ سے لینے کی سکت نہیں رکھتا، کے الیکٹرک نے دبا کر اووربلنگ کی ہوئی ہے، اس کے معاملات درست نہیں، کراچی کے بجلی کے نظام کیلئے کوئی اور راہیں ڈھونڈنی ہونگی۔ کراچی میں کے الیکٹرک کے مقابلے میں دوسری کمپنی لائی جائے۔ آفتاب صدیقی نے دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی روزانہ 3 بجے سے 5 بجے کے الیکٹرک کے سامنے دھرنا دیا کرے گی۔

مزیدخبریں