مظفر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا ہے کہ احتساب صرف اپوزیشن کا ہوتا ہے۔ معاشی ناکامی ریاست کیلئے تباہ کن ہے۔ مرکزی سطح پر اے پی سی ہو اور اپوزیشن کی غلطیوں کا بھی محاسبہ کیا جا سکے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 جولائی کو جمہوریت کا قتل ہوا۔ ہم نے اس کا مقابلہ کیا۔ جہاں ڈکٹیٹر شپ ہو وہاں صحافت فروغ نہیں پاتی۔ پاکستان جمہوری ملک ہے یہاں ڈکٹیٹر شپ یا صدارتی نظام نہیں آ سکتا۔ ملک میں معاشی جمود ہے۔ نیب اور ایف بی آر کی تلوار لٹک رہی ہے۔
اپوزیشن کی غلطیوں کا بھی محاسبہ ہونا چاہئے‘ اے پی سی بلائی جائے: فضل الرحمن
Jul 06, 2020