پارک لین ریفرنس: زرداری‘ انور مجید وغیرہ پر فرد جرم آج ویڈیو لنک کے ذریعے عائد کی جائیگی

Jul 06, 2020

کراچی (نیٹ نیوز) پارک لین ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کی تیاریاں مکمل‘ سابق صدر آصف زرداری‘ انور مجید اور دیگر ملزموں پر آج ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ڈی جی نیب سندھ نجف مرزا نے تین پراسیکیوشن ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ بلاول ہاؤس کراچی میں آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد ہو گی۔ اس پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ شہباز سہوترا ہونگے۔

مزیدخبریں