اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئندہ تین سالوں میں پاکستان کی ذاتی میڈیکل الیکٹرومیگنیٹک انڈسٹری ہو گی ہم امریکہ کو پہلے ہی سینیٹائزر اور پرسنل پروٹیکٹیو ساز وسامان برآمد کر رہے ہیں اتوار کو اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہم امریکہ کے دوستی کے قدم کو سراہتے ہیںآئندہ تین سالوں میں پاکستان کی ذاتی میڈیکل الیکٹرومیگنیٹک انڈسٹری ہو گی مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ ہمارا اہم کلائنٹ ہو گا۔