ایک سال کے دوران مہنگائی میں 10.74 فیصد اضافہ، 8 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی: ادارہ شماریات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 204 روپے مہنگا ہوا جس سے قیمت 844 سے بڑھ کر 1048 روپے ہو گئی۔ سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران چینی 8 روپے 79 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جس سے اس کی یقمت 72.03 روپے سے بڑھ کر 80.82 روپے فی کلو ہو گئی۔ جولائی 2019ء سے جولائی 2020ء میں ٹماٹر 27 روپے کلو مہنگا ہوا۔ اسی عرصے میں سرخ مرچ 109 روپے‘ مرغی 39 روپے کلو مہنگی ہوئی۔ ایک سال میں انڈے 33 روپے درجن‘ گڑ 20 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔ اس کے علاوہ دال مسور 92 ‘ دال ماش 68 ‘ مسور 34 ‘ دال چنا 10 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔ جولائی 2019 ء سے جولائی 2020 ء میں چاول 6 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔ چھوٹا گوشت 80 روپے اور بڑے گوشت کی قیمت میں 41 روپے اضافہ ہوا۔ ایک سال میں آلو 26 روپے‘ لہسن 3 روپے کلو مہنگا ہوا۔ دودھ 7 روپے لیٹر‘ خشک دودھ 390 گرام 46 روپے مہنگا ہوا۔ دستاویز کے مطابق گھی 50 روپے فی کلو‘ چائے 190 گرام 19 روپے‘ دہی 5 روپے اور کیلے کی قیمت میں فی درجن 3 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں اوسط مہنگائی 10.74 فیصد رہی۔ مالی سال 2018-19 ء میں اوسط مہنگائی کی شرح 6.80 فیصد تھی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق 30 جون کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال میں اوسط مہنگائی 10.74 فیصد رہی ہے جو کہ گزشتہ 8 سال کی مہنگائی کی بلند ترین سطح ہے۔ جبکہ اس سے پچھلے مالی سال میں اوسط مہنگائی کی شرح 6.80 فیصد تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...