تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران نے چین کے ساتھ 25 سال کیلئے تزویراتی معاہدہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر خارجہ جواد ظریف نے معاہدے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ معاہدے کو حتمی شکل دیتے ہی قوم کو آگاہ کریں گے۔ جواد ظریف نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا کہ معاہدے کو خفیہ نہیں رکھا جائے گا۔ جنوری 2016ء میں چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ تہران کے دوران معاہدے کا طے کر لیا تھا۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اﷲ خامنہ ای نے بھی چین کے ساتھ معاہدے کی حمایت کر دی۔