واشنگٹن (شنہوا) امریکہ کی مشرقی ریاست میری لینڈ کے علاقہ بالٹی مور میں مظاہرین کے ایک گروپ نے ملک کے یوم آزادی پر کرسٹوفر کولمبس کا مجسمہ اکھاڑ کر شہر کی اندرونی بندرگاہ میں پھینک دیا۔ بالٹی مورسن کی رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کے مظاہرین ایک رسے کی مدد سے مجسمہ اتار رہے ہیں جبکہ فاصلے پر 4 جولائی کی آتشبازی جاری ہے۔