جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں بھی مکمل فعال‘ نظرانداز نہیں کیا جائے گا: وزیر خارجہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان میں تعینات امریکی سفارت خانے کے ناظم جان ہوور نے اپنی اور امریکی سفارت خانے کی طرف سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستان کے وزیرخارجہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، چیرمین سینٹ جناب صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا، سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف، ریکٹر نسٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید زمان نے بذریعہ ٹیلی فون وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قاید حزب اختلاف شہباز شریف، احسن اقبال و دیگر حکومتی و اپوزیشن کے ممبران پارلیمنٹ، اور کثیر تعداد میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بذریعہ فون و میسجز وزیر خارجہ کی خیریت دریافت کی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلئے ملک بھر بالخصوص سندھ میں ہزاروں کی تعداد میں اجتماعی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ صوبہ سندھ میں آج 6 جولائی کو ہر ضلع میں دعائیہ تقریب منعقد ہو گی۔ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کی طرف سے بھی ٹیلیفون کالز اور سماجی رابطے کے ذریعے دعائیہ پیغامات تواتر کے ساتھ موصول ہو رہے ہیں۔ ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو، ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف، ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپ کوفورڈ، مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد اور افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے انکی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شاہ محمود قریشی نے تشکر کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پاکستان اور دنیا بھر سے، میری جلد صحتیابی کیلئے دعائیہ پیغامات بھجوانے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے تمام حضرات کا تہہ دل سے ممنون ہوں اور کی سلامتی کے لیے دعاگو ہوں۔ علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے انتظامی معاملات میں، ملتان کو نظر انداز کیے جانے والی خبریں جھوٹا پراپیگنڈا ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں ایک دفعہ پھر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ملتان میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ مکمل طور پر فعال ہوگا اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ہفتے میں تین روز جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ ملتان میں موجود رہا کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پارٹی منشور میں جنوبی پنجاب کے لوگوں سے جو وعدہ کیا تھا اس وعدے کی تکمیل کے حوالے سے یہ ایک عملی پش رفت ہے۔انشاء اللہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو انصاف، ان کی دہلیز پر ملے گا۔پیغام بھیجنے والوں میں مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد‘ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سمیت دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...