پاکستان میں کوروناسے4762 اموات، 2لاکھ31ہزار818 متاثر

Jul 06, 2020 | 09:33

ویب ڈیسک
پاکستان میں کوروناسے4762 اموات، 2لاکھ31ہزار818 متاثر
پاکستان میں کوروناسے4762 اموات، 2لاکھ31ہزار818 متاثر

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 4ہزار762 ہوگئی ہے اور 2لاکھ 31ہزار818 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا سے صرف50 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جو کہ ماضی کی نسبت بہت کم تعداد ہے۔ 44افراد اسپتالوں اور6 کا انتقال گھروں میں ہوا۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کوروناوائرس کے3ہزار344نئےکیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ پاکستان میں صحتیاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار649 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 22 ہزار 271 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک ملک میں 14 لاکھ 20 ہزار 623 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد94ہزار528، پنجاب81ہزار963، خیبرپختونخوا28 ہزار 116، بلوچستان10ہزار814، اسلام آباد13ہزار494، آزاد جموں وکشمیرایک ہزار342 اور گلگت میں کورونا کیسز کی تعدادایک ہزار561ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث آزاد جموں و کشمیر میں 35، بلوچستان میں 123، گلگت میں 28، اسلام آباد میں 134، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار20، پنجاب میں  ایک ہزار 871اور سندھ میں ایک ہزار501 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ متوقع ہے۔ معان خصوصی ظفر مرزا نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

مزیدخبریں