اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی دعوت قبول کرلی۔ عمران خان 8جولائی کو عالمی فورم پر اہم خطاب کرتے ہوئے عالمی سطح پر محنت کشوں کی بے روزگاری کا معاملہ اٹھائیں گے۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خط پر جوابی رد عمل دیا ہے اور پاکستان کی درخواست پر ’’آئی ایل او‘‘ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ۔ آئی ایل او نے وزیراعظم عمران خان کو عالمی فورم پر خصوصی خطاب کی دعوت دی ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم آج پاکستان میں وینٹی لیٹر بنانے والے پہلے ادارے این آر ٹی سی کا دورہ کریں گے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری اور زبیدہ جلال ساتھ ہوں گے۔
پاکستان کی درخواست پر انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن کا اجلاس پرسوں، عمران محنت کشوں کی بیزوزگاری کا معاملہ اٹھائیں گے
Jul 06, 2020