جموں وکشمیرمیں ریفرنڈم کیلئے دنیا میں عوامی سطح پر تحریک منظم کرینگے، چیئرمین کشمیر سالیڈیرٹی کونسل

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) کشمیر سالیڈیرٹی کونسل کے چیئرمین جاوید راٹھور نے کہا ہے کہ کشمیر یکجہتی کونسل ریاست جموں و کشمیر میں ریفرنڈم کے انعقاد کے لیے پاکستان اور ریاست جموں اور کشمیر کے علاوہ دنیا بھر میں عوامی سطح پر تحریک منظم کرے گی، جاری کردی پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے بہاولنگر کے متحرک نوجوان سماجی رہنما ء شاہ خانزادہ ایڈوکیٹ کو جنوبی پنجاب کے لیے کشمیر سالیڈیرٹی کونسل کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے ۔ جاوید راٹھور نے کہا کہ کشمیر سالیڈیریٹی کونسل کے دو بنیادی مقاصد ہیں۔ پہلا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے موثر انداز میں اجاگر کرنا ہے اور دوسرا مقصد ریاست جموں و کشمر میں ریفرنڈم کرانے کے لئے عالمی رائے ہموار پیدا کرنا ھے اور اس سلسلے میں پاکستان اور ریاست جموں و کشمیر کے علاوہ وہ عالمی سطح پر ایک تحریک کا آغاز کرنا ہے تاکہ ہندوستان اور اقوام متحدہ کو کو کشمیر میں استصواب رائے کروانے کے لیے لیے مجبور کیا جائے،انہوں نے کہا کہ شاہ خانزادہ ایڈوکیٹ بہت جنوبی پنجاب میں کشمیر سالیڈیرٹی کونسل کے مقاصد کی تکمیل کے لیے عوامی سطح پر ابطہ مہم شروع کریں گے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک کشمیر کا پیغام پہنچائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن