لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک فخر امام نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں خوراک کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے زراعت کے شعبے میں جینیاتی انجینئرنگ ، فصلوں کے تنوع اور بائیو ٹیکنالوجی کے طریقے اختیار کرنے کیلئے انتھک کوششیں کررہی ہے ۔سرکاری ٹی وی کو دئیے گئے انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیارات پرپورا اترنے کیلئے جدید زرعی ٹیکنالوجی ، بڑے پیمانے پر تحقیق اور معیار کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو سہولت دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گی کیونکہ زرعی شعبے کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔
زرعی شعبے میں جینیاتی انجینئرنگ ،تنوع اور بائیو ٹیکنالوجی کے طریقے اختیار کئے جارہے ہیں: فخر ا مام
Jul 06, 2020