الجیریا میں 150 سال کے بعد 24 مزاحمتی جنگجووں کی باقیات کی وطن واپسی پر تدفین

Jul 06, 2020 | 14:24

ویب ڈیسک

 الجیریا نے ڈیڑھ صدی کے بعد 24 مزاحمتی جنگجووں کی باقیات کو فراس سے وطن واپسی پر دفن کردیا گیا۔ الجیرین ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی قبضے کے ابتدائی سالوں میں گولی مار کر شہےد ہونے والے 24 جنگجووں کی کھوپڑیاں جنہیں فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایک میوزیم میں رکھا گیا تھا کو الجیریا میں وطن واپسی پر ال عالیہ قبرستان میں ایک جذباتی تقریب کے دوران سپرد خاک کردیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق قومی پرچم کے ساتھ تیار کردہ تابوتوں کے ساتھ الجیریا کے سب سے بڑے تدفین کے میدان شہداءچوک میںریپبلکن گارڈ کے ایلیٹ یونٹ کی جانب سے سلامی کے بعد ان کو قبروں میں اتارا گیا جہاں پر بغاوت کے اعلی رہنماءعمیر عبدالقادر جیسے قومی ہیروز بھی دفن ہیں۔

مزیدخبریں