شمالی چین کے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کے مقامی صحت حکام نے کہاہے کہ علاقے میں گِلٹی دار طاعون کے مشتبہ کیس کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔بایان نور میونسپل صحت کمیشن نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ اوراد مڈل بینر کےعوامی ہسپتال میں ہفتہ کے روز گِلٹی دار طاعون کا مشتبہ کیس سامنے آیا ہے۔کمیشن نے کہاہے کہ بایان نور کے مقامی حکام نے اتوار کے روز طاعون کی روک تھام اور قابو پانے کے تیسرے درجے کا انتباہ جاری کردیا ہے جو کہ 2020کے آخر تک جاری رہے گا۔کمیشن نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت میں اضافہ کریں کیونکہ شہر میں اس بیماری کے انسان سے انسان کو منتقل ہونے کا خطرہ ہے جبکہ شہری طاعون کی بیماری کا باعث بننے والے جانوروں کا نہ تو شکار کریں اور نہ ہی انہیں کھائیں۔ایجنسی نے عوام پر زور دیا ہے کہ کسی بیمار یا مرے ہوئے مارموٹس یا کسی دوسرے جانور، طاعون کا مشتبہ کیس،بغیر کسی وجہ کے تیز بخار والے مریضوں یا اچانک مرنے والے مریضوں کا پتہ چلے تو اطلاع دیں۔
چین، گِلٹی دار طاعون کا مشتبہ کیس سامنے آگیا
Jul 06, 2020 | 17:45