ڈربی(آئی این پی)انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم اپنی آئیسولیشن مکمل کر کے منگل کو ڈربی سے کارڈف روانہ ہو گی،جہاں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 3ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو کھیلا جائیگا،ڈربی میں قومی ٹیم نے آخری روز بھی بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا،قومی کرکٹرز نے4گھنٹے فیلڈنگ ،بیٹنگ ،بائولنگ کی مشقیں کیں،ڈربی میں قومی ٹیم نے 8روز تک ٹریننگ کی جبکہ 1انٹرا سکواڈ ون ڈے میچ بھی کھیلا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم اپنی آئیسولیشن مکمل کر کے منگل کو ڈربی سے کارڈف روانہ ہو گی۔ڈربی میں قومی ٹیم نے آخری روز بھی بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا،قومی کرکٹرز نے4گھنٹے فیلڈنگ ،بیٹنگ ،بائولنگ کی مشقیں کیں۔قومی کرکٹرز نے تقریباً ایک گھنٹے تک فیلڈنگ سیشن کیا،بلے بازوں کا سائیڈ پچز پر بھرپور نیٹ سیشن جاری رکھا جبکہ فاسٹ باؤلرز اور اسپنرز کی سینٹر پچ پر باؤلنگ کی پریکٹس کی۔قومی اسکواڈ نے چار گھنٹے سے زائد پریکٹس کرکی،()آج منگل کوصرف چند بلے بازوں کو نیٹ کروایا جائے گا،قومی اسکواڈ منگل کی دوپہر میں ڈربی سے کارڈف روانہ ہوگا۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔10 جولائی کو دوسرا ون ڈے لارڈز لندن،13 جولائی کو تیسرا ون ڈے ایجبیسٹن ، برمنگھم،16 جولائی کو پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، ٹرینٹ برج ، نوٹنگھم،18 جولائی کو دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، ہیڈنگلے ، لیڈز جبکہ 20 جولائی تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا۔