بھارتی حکومت اثرورسوخ بڑھانے کیلئے  مالدیپ میں سرمایہ کاری کر رہی: رپورٹ

Jul 06, 2021

اسلام آ باد(این این آئی)مالدیپ ایک مسلمان ملک ہے جوآر ایس ایس کی سرپرستی والی بھارت کی ہندوتوا حکومت کے توسیع پسندانہ عزائم کی وجہ سے اس کے نشانے پر ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہاگیا وہاں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ جس کا مقصد اسکے اسلامی اور ثقافتی اقدار کو ہدف بنانا ہے جس طرح وہ غیر قانونی طور پر اپنے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کر رہا ہے۔رپورٹ میںکہاگیا ہے کہ مالدیپ آر ایس ایس کے توسیع پسندانہ عزائم کی وجہ سے خطرے میں ہے۔ ہندوتوا قوتیں مالدیپ میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی لانے کی کوشش کر رہی ہیں جس طرح وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں امتیازی قوانین متعارف کراکے مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کررہی ہیں۔

مزیدخبریں