پانچ جولائی کو جمہوریت پر شب  خون ماراگیا،ڈاکٹر نفیسہ شاہ  

  اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے 5 جولائی  کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ پانچ جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا،پانچ جولائی کو جمہوریت پر شب خون مار کر جمہوری نظام کو تباہ کیا گیا ،آمریت اور صحبتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور کارکنان کو سلام پیش کرتے ہیں، پانچ جولائی کو جمہوریت پر شب خون مار کر آمر نے جس نفرت اور انتہا پسندی کی بنیاد رکھی ملک سے آج تک اس کے اثرات ختم نہیں ہو سکے، پیپلزپارٹی ان آمروں اور غیر جمہوریت قوتوں کا مقابلا کیا ہے اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے مقابلہ  کرتی رہے گی،پانچ جولائی کے واقعے سے غیر جمہوری قوتوں کو سبق سیکھنا چاہئے جو آج بھی جمہوریت کو کمزرو کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن