اسلام آباد(وقائع نگار)پارک لین کو اراضی الاٹمنٹ سکینڈل میں گرفتارسابق ممبرماحولیات سی ڈی اے میاں وحید الدین نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔دائر درخواست میں وفاق، نیب، ڈی جی نیب راولپنڈی اورتفتیشی افسر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب 118کنال14 مرلہ سرکاری اراضی کو پارک لین کے نام الاٹ کرنے کے کیس کی انکوائری کررہاہے، دوران تفتیش درخواست گزار کے خلاف نیب کو کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے،جبکہ شروع دن سے نیب کے ساتھ تعاون کررہاہوں، گرفتار کرکے ساکھ کو نقصان پہنچا دیا گیا، استدعا ہے کہ عدالت کیس کا فیصلہ ہونے پر ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔