وفاقی وزیرعمر ایوب خان سے یو این ڈی پی کے نمائندے کی ملاقات 

Jul 06, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)یو این ڈی پی کے نمائندے نٹ آسٹبی نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ، عمر ایوب خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی ،ملاقات میں پائیدار ترقی کے لئے مزید مالی اعانت تلاش کرنے کے طریقوں پر تبادلہ کیا۔عمر ایوب خان نے کہا کہ درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ باہمی تعاون اور فعال اقدامات سے ہی نتیجہ خیز نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیںپائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے نجی شعبے کی شمولیت بہت ضروری ہے ، نٹ آسٹبی نے 2030 تک پائیدار ترقی کے ایجنڈے کے حصول کیلئے حکومت پاکستان کو یو این ڈی پی کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزیدخبریں