بھارت کے غیر قانو نی قنضے والا کشمیر ہفتہ شہدا کی تقریبات آج سے شروع پر سوں ململ ہڑتال ہو گی 

 سری نگر(کے پی آئی)  منگل سے  ہفتہ شہدائے جموں وکشمیر کی تقریبات شروع ہوں گی  ۔ مقبوضہ کشمیر میں6سے13 جولائی تک ہفتہ شہدائے جموں وکشمیر کے سلسلے میں خصوصی پروگرام ہوں گے جن میں شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔  برھان مظفروانی کی پانچویں برسی پر 8 جولائی کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال بھی ہوگی ۔13 جولائی کو یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر بھی ہڑتال کی جائے گی ۔ 8 جولائی اور13 جولائی کو ہڑتال کی اپیل  تحریک آزادی کشمیر  کے قائد سید علی گیلانی نے کی ہے  جبکہ حریت کانفرنس ،جموں و کشمیر جسٹس لیگ،کشمیر مزاحمتی تحریک، اور دوسری جماعتوں نے ہڑتال کی حمایت کی ہے  ۔ حریت کانفرنس کے کیلنڈر کے مطابق 6 جولائی کو آزاد کشمیر ، مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں شہدا کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ 7 جولائی کو احتجاج  کیا جائے گا۔کشمیری حریت پسند کمانڈر برھان مظفروانی کی پانچویں برسی پر 8 جولائی کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔8 جولائی کو یوم مزاحمت کے طور پر منایا جائے گا ۔  بھارتی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اسمبلی حلقوں کی از سر نو تشکیل کا عمل ما رچ 2022تک مکمل ہوجائے گا. اسمبلی نشستوں کی تعداد 107 سے بڑھا کر 114  کی جائے گی ۔ حدبندی کمشن  کا کام مکمل ہونے پر ہی اسمبلی انتخابات  ہو سکیں گے ۔حدبندی کمشن  کے چیر مین دوسرے ارکان کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کا دورہ شروع کررہے ہیں۔ کمیشن پہلے سری نگر اور پھر جموں کا دورہ کرے گا۔جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019  کے تحت اسمبلی نشستوں کی تعداد 107 سے بڑھا کر 114    کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔ ھد بندی کمیشن کو 5 مارچ 2022 تک ایک سال کی توسیع  دی گئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...