نئی دلی (این این آئی)بھارت میں ہندو انتہا پسند وںکی طرف سے مسلمانوںپر بدترین ظلم و تشدد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور تازہ واقعے میں ہندئو بلوائیوں نے نئی دلی میںایک 62 سالہ معمر شخص کاظم احمد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دلی کے علاقے ذاکر نگر کے رہائشی کاظم احمد نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے ایک رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے علی گڑھ جارہے تھے کہ ہندو انتہاپسندوں کے ایک گروپ نے انہیں روک کران پر بدترین تشدد کیا اور انہیں ہراساں کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ ہندو بلوائیوں نے وضع قطع سے ہی مسلمان دکھائی دینے پر ان پر حملہ کیا اور مسلمان مخالف نعرے بھی لگائے ۔