کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔
کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 5 دہشت گرد ہلاک
Jul 06, 2021