لاہور(سٹی رپورٹر+ نامہ نگار) پنجاب حکومت نے ایک کمشنر سات اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت 15 افسران کے تقروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ علی بہادر قاضی کو کمشنر ساہیوال تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر سے کمشنر ساہیوال کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ نبیلہ عرفان ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈکو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر نارووال تعینات کر دیا گیا ہے۔ عائشہ غضنفر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نارووال سے ڈپٹی کمشنر نارووال کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر سلیم احمد خان کو ڈپٹی کمشنر حافظ آباد تعینات کر دیا گیا۔ نورش امین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوحافظ آباد سے ڈپٹی کمشنر کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے جبکہ تقرری کے منتظر ذیشان جاوید کو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہاں پر تعینات کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ لگا دیا گیا ہے۔ صبا اصغر علی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ محمد سیف انورجپہ ڈپٹی کمشنر گجرات کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ جبکہ مہتاب وسیم اظہر ڈائریکٹر جنرل ماحولیات پروٹیکشن ایجنسی کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر گجرات تعینات کر دیا گیا ہے۔ محمد حمزہ سالک پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈیرہ غازی خان کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر خوشاب تعینات کر دیا جبکہ عدیل حیدر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب سے ڈپٹی کمشنر خوشاب کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ راجہ منصور احمد خان ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ جبکہ مصور احمد خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چکوال کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب لگا دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے5 افسروں کے تبادلے وتقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایس ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کیپٹل سٹی کو تبادلہ کر کے ایس ایس پی آپریشنز ملتان، ایس ایس پی آپریشنز ملتان کیپٹن (ر) ذیشان حیدر کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب، ایس ڈی پی او بھلوال سرگودھا ناصر نواز کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے سپرد، تقرری کے منتظر محمد ریاض ناز کو ایس ڈی پی او بھلوال سرگودھا، ا یس ڈی پی او سٹی سرگودھامحمد جہانگیر کی خدمات کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد کے سپرد جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میانوالی محمد عثمان کوایس ڈی پی او سٹی سرگودھا تعینات کر دیا گیا ہے۔
کمشنر ساہیوال7 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت 15 افسروں کے تقرروتبادلے
Jul 06, 2021