وزرائ‘ پارلیمانی سیکرٹریوں کی تنخواہ کے بجٹ میں ایک کروڑ کا اضافہ

Jul 06, 2021

لاہور (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے بجٹ میں پنجاب کے 40وزراء کے لئے تنخواہوں اور الائونسز کی مد میں 30کروڑ 97لاکھ 82ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جو گزشتہ مالی سال اس مد میں مختص کئے جانے والے 30کروڑ 2لاکھ 4ہزار روپے کے مقابلے میں 95لاکھ 78ہزار روپے زائد ہے۔ رواں مالی سال کیلئے مختص فنڈز کے مطابق ایک صوبائی وزیر کی سالانہ تنخواہ اور الائونسز 77لاکھ 44ہزار 5سو 50اور ماہانہ تنخواہ اور الائونسز کا حجم 6لاکھ 45ہزار 3سو 79روپے بنتا ہے۔ اسی طرح پنجاب کے 40پالیمنٹری سیکرٹریز  کی بنیادی  تنخواہوں کے لئے 3کروڑ 98لاکھ 40ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال میں اس مد میں مختص کئے جانے والے 3کروڑ 52لاکھ 59ہزار روپے کے مقابلے میں 45لاکھ 81ہزار روپے زائد ہیں۔

مزیدخبریں