بیالوں کو حکم دیا تو ووٹ کو عزت دو اور کٹھ پتلی سب کا بندوبست کر ینگے: بلاول

نکیال (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ووٹ کی طاقت سے 25 جولائی کو آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے اور یہاں کے عوام کو معاشی طور پر مضبوط کریں گے۔ 5 جولائی کو قائد عوام کو شہید کرکے جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔ ہم پیپلز پارٹی والوں کا دفاع کرنے کے لیے موجود ہیں اور بزدل حکمراں وفاق میں ہوں یا مظفر آباد میں خوفزد ہیں۔ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 5 جولائی ہر محب وطن کے لیے سیاہ ترین دن ہے، 5 جولائی کو قائد عوام کو شہید کرکے جمہوریت پر شب خون مارا گیا، قائد عوام جس نے آئین دیا، غریب کو آواز دی، مزدور کو اس کا حق دلایا، کسان کو زمین دلائی اس کو جیل میں بند کرکے تختہ دار پر لٹکایا گیا، ہم پیپلز پارٹی والوں کا دفاع کرنے کے لیے موجود ہیں اور بزدل حکمراں وفاق میں ہوں یا مظفر آباد میں خوفزد ہیں۔ا نہوںنے کہاکہ سارے کٹھ پتلی جانتے ہیں کہ وہ کاغذی جماعتیں ہیں اور پیپلز پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کے ساتھ عوام کھڑے ہیں، آپ پیپلز پارٹی سے کیوں خوفزہ ہیں، ہمارا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو ووٹ کا مقابلہ کریں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم آپ کو اس قسم کی سیاست نہیں کرنے دیں گے، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر پر ووٹ کی عزت کا کہنے والوں نے فائر کروایا، کیا ووٹ کی عزت بندوق سے ہوتی ہے یا عوام کے ووٹ سے، ہم آپ کے خلاف ایک پتھر بھی نہیں اٹھائیں گے، ہم آزاد کشمیر کے عوام کے ووٹ کی طاقت سے حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ پیپلز پارٹی کا نوجوان چیئرمین موجود ہے، ہمارے جیالوں کا امتحان نہ لیں، یہ وہ جیالے ہیں جو اپنی شادیوں میں مودی کو شرکت کی دعوت نہیں دیتے ہیں، یہ وہ جیالے ہیں جو انتخابات میں مودی کی فتح کے لیے دعا نہیں مانگتے ہیں، یہ جیالے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمارے جیالوں کا نعرہ ہے کہ کشمیر پر سودا نامنظور۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدل کٹھ پتلی نے 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن حکومت میں آکر تجاوزات کے نام پر عوام کو بے گھر کر دیا، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے نوکریاں چھین لیں، کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جیالوں کو حکم دیا تو سب کا بندوبست کریں گے۔  ووٹ کی عزت والے کا بھی اور کٹھ پتلی کا بھی۔ ہم آپ کی طرح تشدد پر یقین نہیں رکھتے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...