لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی اسمبلی پنجاب نے 29جون میں 2021ء کو ارکان اسمبلی کے استحقاقات کے قانون میں ترمیمی قانون منظور کیا۔ اس ترمیمی قانون کے ذریعے 1972ء کے اصول قانون میں ایک شیڈول کا اضافہ کیا گیا۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سپیکر نے کہا کہ صحافی اور ارکان اسمبلی میرے لئے قابل احترام ہیں۔ میں خود اور ہماری جماعت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ اس پر قدغن لگانے والوں کے خلاف میں خود کھڑا ہونگا۔ جن شقوں پر صحافی برادری کے تحفظات تھے انہیں ختم کر دیا گیا ہے اور سپیکر کی جانب سے ان کے تمام مطالبات تسلیم کرتے ہوئے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ارکان اسمبلی استحقاقات قانون، صحافیوں کو جن شقوں پر تحفظات تھے ختم کر دیا: پرویزالٰہی
Jul 06, 2021