لاہور،راولپنڈی میں خسرہ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا آغاز 

لاہور(نیوزرپورٹر)سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے  پنجاب کے  2منتخب اضلاع لاہور،راولپنڈی میں خسرہ سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا آغاز کر دیا۔ خسرہ ویکسینیشن مہم  روالپنڈی اور لاہور کی 44 منتخب کردہ یونین کونسلزمیں شروع کی گئی ہے جن میں لاہور کی 9 جبکہ راولپنڈی کی 35 یونین شامل ہیں۔ ان حساس علاقوں میں 6 روز تک خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔5 جولائی سے 10 جولائی تک جاری رہنے والی اس مہم میں دولاکھ چالیس ہزار چار سو سولہ (240,416) بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے بالکل مفت لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ ''  عوام کی سہولت اور ویکسینیشن کے عمل کو مزید موثر بنانے کے لئے  تمام منتخب 44  یونین  کونسلز میں خصوصی کٹ اسٹیشن اور مرکز برائے حفاظتی ٹیکہ جات قائم کیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...