3 سالوں میںمافیا خو شحال عوام  بد حال ہوگئے : اسماعیل گجر

Jul 06, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)امیدوار ایل اے 35جموں 2چوہدری اسماعیل گجر نے کہا ہے کہ 3 سالوں میںمافیا خو شحال ملک بد حال ،یہ ہے نیا پاکستان،تحریک انصاف کی حکومت نے ملک و قوم کو وہ نقصان پہنچایا ہے جو آمریت کے ادوار میں بھی نہیں پہنچا ، (ن) لیگ کی قیادت نے تمام تر حکومتی تعصب کو برداشت کیا اور جمہوریت کا سفر سبوتاژ ہونے نہیں دیا۔ان خیالات کااظہار انہوںنے کارکنوں سے دوران گفتگو کیا۔انہوں نے کہاکہ 25جولائی کو آزاد جموں وکشمیرکے انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی۔کیونکہ ملک سے مہنگا ئی کے خا تمے اور ملک کو بحرانو ں سے نکالنے کیلئے عوام کی نظر اب مسلم لیگ (ن) اور میاں نواز شریف پر لگی ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں