شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوںکے پاس اب کوئی حکومت کیخلاف ایجنڈا یا پروگرام نہیں ہے یہ صرف اور صرف ملک دشمن قوتوںکے ایجنڈا پر کام کررہے ہیں اگر ہماری اپوزیشن محب وطن ہوتی تووہ وزیراعظم عمران خان کو امریکہ کے بارے میں پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کرتی مگر یہ لوگ عمران خان دشمنی میں ملکی ترقی ،خوشحالی ،سلامتی اور بقا ء کو بھی فراموش کرگئے ہیں حکومت ملکی سلامتی کیساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل کیلئے نیک نیتی کیساتھ کام کررہی ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے پنجاب کے تمام اضلاع کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کا اعلان بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے جس سے صوبہ میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلعی جنرل سیکرٹری خرم ریاض کاہلوں اور سیکرٹری اطلاعات حماد سعید ترین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر سابق نائب ناظم فیصل جمیل خان ، سلیم مرزاودیگر موجودتھے۔
اپوزیشن ملک دشمن قوتوںکے ایجنڈا پر کام کررہے ہیںـاسلم خان
Jul 06, 2021