آزاد کشمیر انتخابات ‘گورننگ باڈی تحریک انصاف وومن ونگ کامختلف اضلاع کے دورے کافیصلہ

لاہور( لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف وومن ونگ سنٹرل پنجاب کی گورننگ باڈی کی ممبران آزاد کشمیر انتخابات کی مہم کے سلسلے میں مختلف اضلاع کے دورے کریں گی۔ یہ فیصلہ گزشتہ روزپہلے تنظیمی اجلاس میں کیا گیا۔ صدر وومن ونگ روبینہ شاہین نے صدار ت کی۔اجلاس میں وومن ونگ سنٹرل پنجاب کی صدر روبینہ شاہین، ایڈوائزر ٹو ڈاکٹر نوشین حامد معراج سنٹرل پنجاب شبنم جہانگیر، سینئرنائب صدر ملیحہ حسین، نائب صدور راحیلہ کوثر، ممتاز فیروز، جنرل سیکرٹری نسیم زہراء ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری انیلہ شہزاد، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز لبنیٰ تبسم، ڈاکٹر انیسہ فاطمہ، سیکرٹری ا طلاعات سمیرا عابد، سیکرٹری فنانس رضوانہ اقتدار اور نادرہ عمرنے شرکت کی۔ اجلاس میں وومن ونگ کی تنظیم سازی کو موثر بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔

ای پیپر دی نیشن