درباروں میں تمام سہولیات بلامعاوضہ کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں:اوقاف پنجاب

Jul 06, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار )ترجمان محکمہ اوقاف پنجاب آصف اعجاز نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے تمام درباروں میں واقع کار و سائیکل پارکنگ،بیت الخلاء اورحفاظت پاپوش کی سہولیات کو بلا معاوضہ فعال کرتے ہوئے اس کی فر اہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلہ میںفوری طور پرچیف ایڈمنسٹریٹر وقف پنجاب نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ داتا دربار ہسپتال اور جملہ زونل ناظمین اوقاف پنجاب کو احکامات صادر کرتے ہوئے مراسلہ میں کہا ہے کہ اوقاف کے زیر انتظام تمام مزارات، مساجد و ہسپتال میں عوام کیلئے کا ر و سائیکل پارکنگ کی سہولیات کو بلا معاوضہ کر دیا گیا ہے۔تمام جملہ زونل ناظمین اوقاف پنجاب اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں فوری طور پر مناسب جگہوں پرفری پارکنگ کے بینرز و بورڈ آویزا ں کریں۔

مزیدخبریں